وزیراعلیٰ پنجاب نےسیلاب متاثرین کی بحالی کیلئےجامع پیکج طلب کرلیا

0
2

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےسیلاب متاثرین کی بحالی کےلئےجامع پیکج طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت سیلاب متاثرین کی بحالی کےحوالےسےاہم اجلاس منعقدہوا۔جس میں مریم نوازنےاربن یونٹ ،بورڈآف ریونیواوردیگرڈیپارٹمنٹس کوبحالی پیکج کےلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ۔اورانہوں نے بحالی پیکج میں امدادی رقوم بڑھانےکی ہدایت بھی کی،مریم نوازنےیہ بھی ہدایت کی کہ بحالی پیکج کےلئےسروےجلدمکمل کیاجائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےمتاثرین کےمسائل پرہمدردانہ غورکرنےکاحکم دیاجبکہ انہوں نےسیلاب متاثرہ کاشتکاروں کےلئےبحالی پروگرام واضح کرنےکاحکم بھی دیا۔
مریم نوازنےسروےکےلئےشفاف ترین طریقہ کارواضح کرنےکی ہدایت کی اورکہا ڈیجیٹل ریکارڈنگ بھی ہوگی۔انہوں نےگھرتباہ ہونےکی وجہ سےفوری واپس نہ جانےوالےخاندانوں کےلئےہرضلع میں مارکی لگانےکی ہدایت کی۔مریم نوازنےمردوخواتین کےلئےالگ الگ مارکی لگانےاورصاف پانی، کھانا اور دیگر سہولتیں مہیاکرنےکی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےسروےپراجیکٹ کےلئےاعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازسیلاب متاثرین کی جلدبحالی پیکج کاخوداعلان کریں گی:
سردی کی آمدکےپیش نظرسیلاب متاثرہ خاندانوں کوہرضلع میں مارکی میں شفٹ کیاجائےگا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازنےآبی گزرگاہوں سےتجاوزات اورآبادیاں ختم کرنےکافیصلہ کیا۔
دریاؤں اورندی نالوں کی آبی گزرگاہوں کوتعمیرات کےلئےریڈزون قراردینے پراتفاق کیاگیا۔اجلاس میں سیلاب متاثرین کےگھروں کی بحالی کےلئےاپنی چھت اپناگھرپروگرام میں شامل کرنےکافیصلہ کیاگیا۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ سیلاب متاثرین کےگھرآبادہونےتک چین سےنہیں بیٹھ سکتی،سیلاب زدہ علاقوں میں جاتی ہوں تولوگوں کی پریشانی نہیں دیکھی جاتی،لوگوں کے گھراجڑگئےہم سکون سے کیسے بیٹھ سکتےہیں،متاثرین کی بہت سی توقعات مجھ سےوابستہ ہیں،ان توقعات پر پورا اترنامیری ذمہ داری ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پنجاب میں فلڈاوردیگرآفات سےبچاؤکےلئےماسٹرپلان کی اشدضرورت ہے،ہرسال سیلاب سےنقصان ہوتاہے،طویل اورقلیل المدتی پائیدارپالیسیاں بنانےکی ضرورت ہے۔

Leave a reply