وزیراعلیٰ پنجاب نے ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پر3 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا

0
113

پاکستان ٹوڈے:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوا نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ہاکی ٹیم نے لاہور میں وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات کی۔

مریم نواز  نے کہا کہ کھلاڑیوں نے قومی کھیل میں دوبارہ  جان ڈال دی ہے، امید ہے قومی ہاکی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی۔ ہاکی صرف کھیل نہیں، قومی فخر ہے، موجودہ ٹیم نے ماضی کی یاد تازہ کردی،  ہاکی کی بہتری کے لیے نہ صرف مکمل سپورٹ فراہم کریں گے بلکہ اونرشپ بھی دیں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ کھیلوں کے فروغ کی ذمہ داری صوبائی وزیرکھیل فیصل کھوکھر کو سونپی ہے۔ اس موقع پر ہاکی ٹیم کے کپتان عما د بٹ نے امید ظاہر کی کہ حکومتی تعاون سے قومی کھیل مزید بلندی حاصل کرےگا۔

 

Leave a reply