وزیراعلیٰ پنجاب کا پتوکی میں خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس

0
40

پاکستان ٹوڈے: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیکریٹری ہیلتھ سے فوری رپورٹ طلب کرلی

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی وزرا اور محکمہ صحت کے حکام کو فوری طور پر پتوکی پہنچنے کی ہدایت ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خسرہ کے مرض میں مبتلا بچوں کو بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت ۔ محکمہ صحت کی کوتاہی اور نااہلی کی وجہ سے معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔ کوتاہی کی ذمہ داری کا تعین کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ہسپتالوں میں خسرہ سمیت امراض کی ویکسینیشن یقینی بنانے کا حکم، روزانہ کی بنیاد پر خسرہ سمیت دیگر وبائی امراض کے کیسز کو مانیٹر کیا جائے۔ متاثرہ بچوں کے علاج معالجہ میں کوئی غفلت نہ کی جائے گی۔

Leave a reply