چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااگرگالی دے،جج پرمقدمہ بنائےتووہ اپناکام نہیں صرف سیاست کررہاہے۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ اس ایوان کا رکن بننا ایک اعزاز کی بات ہےافسوس سے کہتا ہوں کہ کچھ عرصے سے ہم نے سیاست کو گالی بنا دیا ہے۔اسی سیاست سے نوجوانوں کو روزگار اور ترقی دلوانا ہے۔اسی سیاست سے عوام کو تحفظ اور غربت سے نکالنا ہےاس سیاست سے ملک کو چلانا ہےمنتخب نمائندوں کہ ذمہ داری بنتی ہے کہ آئین کی بالادستی کے بغیر کوئی ادارہ نہیں چل سکے گا۔حکومت کا کام ڈے ٹو ڈے فائر فائٹنگ ہو گا تو کسی کا کام نہیں چلے گااپوزیشن مثبت کردار کے بارے بتائے معاشی اور سیکیورٹی پالیسی پر اپنا کردار ادا کرےصرف یہ کہنا کہ معاشی پالیسی اور سیکیورٹی پالیسی غلط ہے تو اس سے کام نہیں چلے گا۔
بلاول بھٹوکامزیدکہناتھاکہ اپوزیشن صرف اپنے لیڈر کی گرفتاری اور رہائی پر صرف بات کرتی ہےوزیراعلیٰ کے پی اگر گالی دے، جج پر مقدمہ بنائے تو وہ اپنا کام نہیں صرف سیاست کر رہا ہےبانی تحریک انصاف جب وزیراعظم تھا میری کوئی ذاتی مخالفت نہیں تھی میرے خاندان نے جمہوریت اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے قربانیاں دیں پیپلز پارٹی نے اٹھارویں ترمیم میں بہترین ترامیم کرائیں اپنے لیڈر کا کیس عوام اور عدالتوں میں لڑیں اس ایوان میں آ کر عوام کی خدمت کریں ملک میں مہنگائی ہے اس پر بات کریں حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے کہ مہنگائی کی شرح کیا ہے۔
گفتگوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ اس سے فرق نہیں پڑتا کس نے میری ماں اور میرے باپ کو قید کیا یہاں ہمارا کام ہے جائزہ لیں آٹھ ماہ پہلے یہاں مہنگائی کی شرح کیا تھی آج کیا ہےآج مہنگائی کی شرح 9.6 ہے، اس پہ ہم کوشش کریں کہ عوام کو کیسے مزید ریلیف دیں،یہاں اسپیکر صاحب آپ اس ملک کو چلانے کے لیے اس ایوان کو چلائیں مجھے دکھ ہے ایک سینئر سیاستدان کے استعفیٰ پہ دکھ ہوا ہےجو لوگ نہیں چاہتے کہ آپ اس اسمبلی میں ہوں وہ آپ کے ایوان چھوڑنے پہ خوش ہوں گےآپ کو پی ڈی ایم حکومت کے دور میں بھی کہا تھا پارلیمان نہ چھوڑیں اس وقت جوش تھا، ہماری نہیں مانی آج پچھتا رہے ہیں یہ معاملہ اب ختم کرنا ہو گا، جلسے چلتے رہیں گےیہاں عوام کے مسائل حل کریں۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔