اسلام آبادکےڈی چوک میں تحریک انصاف کےاحتجاج کےلئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکاقافلہ رواں دواں ہے،قافلہ اپنےہدف تک پہنچےوالاہے۔
اسلام آبادپولیس کی جانب سےجناح ایونیوپرشدیدشیلنگ کاسلسلہ جاری ہے، وفاقی پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں جاری ہیں،بلیوایئریافضامیں ہرطرف آنسوگیس پھیل گئی۔
ٹیکسلا کے علاقے ٹھٹہ خلیل کے مقام پر بھی پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی جاری ہے۔
مظاہرین کی جانب سے پولیس پر جوابی پتھراؤ اور شیل اٹھا کر واپس پھینکنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شدید مزاحمت کے بعد پی ٹی آئی مظاہرین نے پتھر گڑھ کٹی پہاڑی کے مقام پر رکاوٹوں کو عبور کرلیا۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نےشہراقتدارمیں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے سندھ پولیس سےمددمانگ لی۔سندھ پولیس کےایک ہزاراہلکارہنگامی صورتحال سےنمٹنےکےلئےاسلام آبادروانہ ہوگئے۔وفاقی حکومت کی درخواست پرسندھ پولیس کی نفری گزشتہ رات بھیجی گئی،وفاق کی درخواست پرپانچ ہزارشیل بھی اسلام آبادبھیجےگئے۔شیل وصول کرنےپنجاب پولیس کی گاڑیاں سی پی اوپہنچی تھیں۔ اسلام آبادمیں بھیجی گئی نفری میں کراچی پولیس کےاہلکارشامل نہیں۔بھیجی گئی نفری میں ہرپلاٹون میں سینئرارینک کاافسربھی شامل ہے۔
اُدھروزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپوراپنی سیکیورٹی کےہمراہ کےپی ہاؤس پہنچ گئے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مون سون کانیاسپیل:پی ڈی ایم اےنےخطرےکی گھنٹی بجادی
ستمبر 3, 2024 -
کل سے پنجاب میں طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں: پی ڈی ایم اے
اپریل 17, 2024 -
بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نےشادی کر لی
مئی 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔