وزیراعلی پنجاب کی لاہور سمیت صوبے بھر میں بارشوں کے امکان پر حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم

0
76

پاکستان ٹوڈے: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی لاہور سمیت صوبے بھر میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم

29 تفصیلات کے مطابق اپریل تک صوبے میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی پر پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری, وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نکاسی آب کے لئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کا حکم۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف کی متعلقہ آفیسرز کو تمام شفٹ فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت، انتظامیہ اور واسا متحرک رہیں، نکاسی آب کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا ئیں۔  لاہور اور دیگرشہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔

شہریوں کی مدد کیلئے ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں۔ وزیر اعلی کی ریسکیو سروسز کے اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت، نشیبی علاقوں سے عوام کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔

نشیبی علاقوں کےعوام کو صورتحال سے پیشگی خبردار کیا جائے۔  سوشل میڈیا اور موبائل الرٹس سروس سے مدد لی جائے۔وزیر اعلی کی ہدایت ، دیہی علاقوں میں مال مویشیوں کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

Leave a reply