پنجاب میں آج بھی طوفانی بارشیں ہوں گی :پی ڈی ایم اے

0
12

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی طوفانی بارشیں ہوں گی۔ 29 اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں 

محکمہ موسمیات کی تفصیلات کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک، جہلم ،چکوال ، منڈی بہاﺅالدین، گوجرانولا، گجرات میں بارشیں ہوں گی۔ حافظ آباد، سیالکوٹ ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، ٹونہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے ۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جھنگ، خوشاب ، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوں گی۔ بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوگی۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کوتاہی یا غیر زمہ داری ہرگز برداشت نہیں ۔

نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔ شہریوں سے گزارش طوفان میں بجلی کے کھمبوں سے دوررہیں ۔ أسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں ۔ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں

Leave a reply