وزیراعلی کی موجود گی میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور این آر ٹی سی کے درمیان معاہدہ

0
101

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 18 شہروں میں این آر ٹی سی کی معاونت سےسمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ لگائے جائیں گے

سمارٹ سیف سٹی اتھارٹی پراجیکٹ کے لئے معاہدے پر دستخط ہوگئے، سمارٹ سیف سٹی اتھارٹی کی طرف سے ایم ڈی احسن یونس اور این آر ٹی سی کے نمائندے سید عامر جاوید نے دستخط کیے۔

18- شہروں میں ائیر کوالٹی انڈکس مانیٹرنگ انوائرمنٹ سینسر بھی لگائے جائیں گے ،گجرات ، جہلم، شیخوپورہ، اوکاڑہ ،اور ٹیکسلا میں سیف سٹی پراجیکٹ مئی کے آخر فنکشنل ہوں گے۔

ملتان ،بہاولپور ،سرگودھا، رحیمیارخان،مظفرگڑھ ،ساہیوال،جھنگ،ا ٹک، حسن ابدال ،ڈی جی خان۔ سیالکوٹ ، مری، اوکاڑہ ، میانوالی سیف سٹی اسی سال مکمل ہونگے ۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس، سیکرٹری فنانس اور دیگر حکام بھی موجود تھے

 

Leave a reply