وزیرخارجہ اسحاق ڈاربنگلہ دیش کےدورےپرروانہ

نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈاربنگلہ دیش کےدورےپرروانہ ہوگئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارڈھاکامیں بنگلہ دیش کی اعلیٰ قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گے،جس میں پاکستان اوربنگلہ دیش میں تعلقات کےفروغ پرتبادلہ خیال کیاجائےگا۔
یادرہےکہ 13سال بعدکسی پاکستانی وزیرخارجہ کابنگلہ دیش کایہ پہلادورہ ہوگا۔
واضح رہےکہ بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجدکے اقتدار کے خاتمے کےبعدبنگلہ دیش میں عبوری حکومت قائم کی گئی جس کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس ہیں۔