وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ جنرل قمر جاید باجوہ کی ریٹائرمنٹ قریب پہنچی تو فیض حمید نے خود آرمی چیف بننے کے لیے آخری 24 گھنٹوں تک کوششیں جاری رکھیں۔
نجی چینل کےپروگرام میں گفتگوکرتےہوئےوزیردفاع خواجہ آصف کاکہناتھاکہ ریٹائرڈآرمی چیف جنرل باجوہ مزید توسیع یا فیض حمید کی بطور آرمی چیف تقرری چاہتے تھے، یہاں تک کےاُنہوں نےہماری حکومت کومختلف قسم کی پیشکش بھی کی۔خودکوآرمی چیف نامزدکروانے کیلئےفیض حمیدنےبہت قسمیں کھائیں اورمعافیاں مانگیں اورکہاکہ میرے سر پرہاتھ رکھ دیں۔جنرل (ر)باجوہ نےبھی اصرارکیامگرپھرآخری وقت میں فیض حمید کوچھوڑ دیامگرکہاکہ جنرل عاصم منیر کی جگہ کسی اورکوآرمی چیف بنادیں۔
خواجہ آصف کامزیدکہناتھاکہ جنرل ریٹائرڈقمرجاویدباجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کےآپس میں گہرےتعلقات تھےدونوں کےسسربھی آپس میں قریبی تعلق رکھتے تھے۔
اُنہوں نےیہ بھی انکشاف کیاکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے نواز شریف اور شہباز شریف کو پیغام بھجوائے کہ مجھے آرمی چیف بنا دیں۔
رہنمان لیگ کاکہناتھاکہ ریٹائرمنٹ کےبعدبھی فیض حمیدبازنہ آئےجو واقعات ہوئے ان میں شرکت رہی۔ان واقعات میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر فیض حمید ملوث تھے مگر وہ اکیلے ملوث نہیں تھے، انہوں نے ان واقعات کے لیے لاجسٹک سپورٹ فراہم کی، ٹارگٹ طے کیے اور سازش کا تجربہ فراہم کیا۔
خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیاگیااوران کےخلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی کاآغازکردیاگیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق فیض حمید کےخلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب انضباطی کارروائی کا آغاز کردیا گیا، سپریم کورٹ کے حکم پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پرکورٹ آف انکوائری شروع کی گئی۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔