وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات کی ہے جس کے دوران صوبے کے مسائل پرگور کیا گیا
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔
ملاقات کے بعد گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے میری پہلی ملاقات تھی، جس میں وزیرِ اعظم نے گورنر بننے کی مبارک باد دی۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز موجود نہیں ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 25 فیصد بڑھانے کی تجویز دی ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صوبہ خیبر پختونخوا سے متعلق امور پر بات چیت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد اور وسائل فراہم کرے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 30مئی کو بھی وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات ہوئی تھی اور فیصل کریم کنڈی نے حکومت کی کاروبار و سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں بڑھتی ہوئی بیرونی سرمایہ کاری پر وزیر اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا تھا۔
پی ٹی آئی کااحتجاج روکنےکیلئےتاجروں کاعدالت سےرجوع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ساحر لودھی نے زندگی کی56 بہاریں دیکھ لیں
مئی 21, 2024 -
شمالی کوریا کا ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ
جون 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔