وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ چین

0
78

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے پانچ روزہ دورہء چین کے پہلے مرحلے کیلئے شینزن (Shenzhen) پہنچ گئے ہیں.

وزیرِ اعظم کا شینزن ہوائی اڈے پر اعلی چینی حکام، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ، پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے پرتپاک استقبال کیا.

وزیرِ اعظم سے آج چین کی کمیونسٹ پارٹی کے شینزن کیلئے سیکریٹری مینگ فینلی (Meng Fanli) ملاقات کریں گے جس میں چین پاکستان تعاون کے مزید فروغ پر گفتگو ہوگی.

وزیرِ اعظم کل پاک چائنہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے. سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون و شراکت داری کیلئے فورم ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا. وزیرِ اعظم کی معروف چینی ہائی ٹیک کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے.

Leave a reply