وزیر اعظم جو کرنا چاہے کرسکتے ہیں تو ون مین شو بنا دیں، جسٹس جمال مندوخیل

گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کےکیس میں جسٹس جمال مندوخیل نےریمارکس دئیےکہ وزیر اعظم جو کرنا چاہے کرسکتے ہیں تو ون مین شو بنا دیں۔
سپریم کورٹ کےآئینی بینچ نےگلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججزتعیناتی کےکیس کی سماعت کی۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان نےکہاکہ ہم مشروط طورپر اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان نے آرڈر 2018 پڑھ کر سنایا ۔
جسٹس محمدعلی مظہرنےریمارکس دئیےکہ آرڈر 2018 کے تحت تو ججز کی تعیناتی وزیر اعلیٰ اور گورنر کی مشاورت سے کرنے کا ذکر ہے،گلگت بلتستان میں ججز تعیناتی کا طریقہ کار کیا ہے۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نےکہاکہ وزیراعظم گورنر کی ایڈوائیز ماننے کا پابند نہیں ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ اس کا مطلب ہے وزیر اعظم جو کرنا چاہے کرسکتے ہیں تو ون مین شو بنا دیں۔
ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان نےکہاکہ اسٹے آرڈر کی وجہ سے ججز کی تعیناتی کے معاملہ روکا ہوا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نےکہاکہ اسٹے آرڈر ختم کردیتے ہیں آپ مشاورت سے ججز تعینات کریں۔
جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ پارلیمنٹ قانون سازی کر کے اس معاملے کو حل کیوں نہیں کرتی۔
اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نےکہاکہ اس کیلئے پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔
جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ پارلیمنٹ مجوزہ آرڈر 2019 کو ترمیم کر کے ججز تعیناتی کروا سکتی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔