وزیر اعظم شہباز شریف نے نگراں دور حکومت میں غیر ضروری خریداری پرتحقیقات کا حکم دے دیا

0
74

پاکستان ٹوڈے: اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف نے نگراں دور حکومت میں غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کی منظوری دیدی ، اضافی گندم درآمد سے 300 ارب کا نقصان ،وزیر اعظم شہباز شریف نے تحقیقات کا حکم دیدیا

،تفصیلات کے مطابق ممبر فیڈرل  پبلک سروس کمیشن میاں مشتاق انکوائری افسر مقرر ،جونگراں دور میں گندم خریداری کی تحقیقات مکمل کرکے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے وزیر اعظم آفس کو بریفنگ میں بتایا, کہ نگران دور میں وزارت خزانہ کی سفارش پر نجی شعبے کو مقررہ حد کے بجائے کھلی چھوٹ دی گئی اور گندم کے ٹریڈرز کو کسٹم ڈیوٹی اور جی ایس ٹی کی چھوٹ بھی دی گئی۔

نگران کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت فوڈ سکیورٹی نے سمری ارسال کی، وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے وزارت تجارت اور ٹی سی پی کی تجاویز کو نظرانداز کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منظم منصوبے کے تحت اضافی گندم درآمد ہوئی جس سے 300 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

Leave a reply