وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے وژن "ریاست ہوگی ماں کے جیسی” پر عمل پیرا محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال

0
74

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کا نادار افراد کی فلاح و بہبود کا عزم

ضرورت مند افراد کی درخواست موصول ہونے پر فوری امداد کا سلسلہ جاری, باٹاپور کے گاؤں کے رہائشی فخر عباس سوشل ویلفئیر کے دفتر پہنچ گئے. 14 سالہ ذہنی اور جسمانی معذوری میں مبتلا بیٹے علی حمزہ کے علاج معالجے میں مدد کے لئے اپیل کی, سہیل شوکت بٹ نے فوری اپنے دفتر میں بلا لیا.

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فوری دادرسی کی, علی حمزہ کے لئے آدھ گھنٹے کے نوٹس پر وہیل چیئر کا انتظام کر دیا گیا, صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر نے اپنے ہاتھوں سے علی حمزہ کو وہیل چیئر پر بٹھایا ,معصوم علی حمزہ خوشی سے کھلکھلاتا رہا۔

علی حمزہ کے بوڑھے اور نادار والد کی جانب سے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کے لئے دعائیں، صوبائی وزیر کا متعلقہ افسران کو بیت المال کے ذریعے علی حمزہ کے علاج معالجے کا خرچ پورا کرنے کی بھی ہدایت۔

علی حمزہ اور ایسے تمام بچے ہمارے چمن کا وہ پھول ہیں جن کی نگہداشت کرنا ہمارا فرض ہے۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر سہیل شوکت بٹ

ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے اور مریم نوازشریف کے اس مشن میں سوشل ویلفیئر ان کے ساتھ ہے۔ یہ محکمہ ہمیں اللہ نے ایسے افراد کی مدد کے لئے ہی تفویض کیا ہے جو معاشرے کے محروم طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ علی حمزہ کے چہرے کی مسکراہٹ اور اس کے والد کے چہرے کا اطمینان ہی ہمارا اصل انعام ہے۔

Leave a reply