وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اچانک مری کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئیں
پاکستان ٹوڈے: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا او پی ڈی میں مریضوں کی لمبی لائنیں دیکھ کر اظہار برہمی
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی مریضوں کو انتظار کروانے پر ایم ایس کی سرزنش, ہسپتال کے نظام کو درست کریں، مریض دربدر ہورہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال کے مختلف شعبے اور وارڈز دیکھے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا او پی ڈی کا معائنہ، مریضوں سے بات چیت، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف قطار میں کھڑی خواتین سے بات چیت اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا، گھبرائیں مت!انشاء ٹھیک ہو جائے گی، وزیر اعلیٰ نے مریض ماں بیٹی کو دلاسہ دیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ننھے بچے سے اظہار شفقت کیا اور ڈاکٹر کو بہترین علاج کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایمرجنسی وارڈ میں داخل مریضوں کی باری باری عیادت کی اور صحت یابی کی دعائیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایمرجنسی میں مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کی ہدایت بھی کی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو اور اور ہسپتال میں موجود سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال میں طبی ٹیسٹوں کے سہولیات کے بارے میں پوچھا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پی سی یو سنٹرکا بھی جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے میڈیکل وارڈ، گائنی اور نرسری میں موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیا، ادویات مل رہی ہیں، کوئی مسئلہ تو نہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی بزرگ مریضہ سے گفتگو، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال سے واپسی پر خواتین سیکورٹی گارڈ کے کہنے پر تصویر بنوائی اور اسے گلے لگالیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی سی بی نےفخر، امام اور نوازکوسینٹرل کنٹریکٹ سےآؤٹ کردیا
اکتوبر 28, 2024 -
پنجاب اسمبلی اجلاس کی تاریخ تبدیل کیے جانے کا امکان
مارچ 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔