وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہو رمیں ٹریفک رسپانس یونٹ لانچ کر دیا

0
38

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ٹریفک رسپانس یونٹ بائیک کا معائنہ، وارڈن سے بات چیت، ٹریننگ اور دیگر امور کے بارے میں دریافت کیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹریفک جام کی صورت میں پبلک ایڈریس کے ذریعے میسج کا بھی مشاہدہ کیا، ٹریفک رسپانس یونٹ کے لانچنگ کے بعدوزیر اعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی اجلاس

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کردی، ٹریفک کی روانی میں حائل ریڑھیا ں ہٹانے کا فیصلہ،وزیر اعلی مریم نواز کی ریڑھیوں کے لئے متبادل جگہ فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی لین لائن ڈسپلن ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت، رکشہ اور موٹر بائیک کو لین کی پابندی کی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت۔ لاہور میں انٹیلی جنس ٹریفک سگنل مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کا جائزہ، روڈز پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے موثر اور پائیدار پلاننگ کی ہدایت دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ٹریفک رہنمائی کے لئے نصب سکرینیں بحال کرنے کا حکم، خصوصی ٹریفک رسپورنس یونٹ 15 کال پر ٹریفک جام والے ایریا میں پہنچے گا۔سی ٹی ا وعمارہ اظہر کی بریفنگ، 50ہیوی بائیک اور100 وارڈن کا سپیشل یونٹ ٹریفک کلیر کرنے کےلئے فوری کارروائی کریں گا۔

ٹریفک رسپانس یونٹ کو ایک ماہ کے لئے سپیشل ٹریننگ کرائی گئی ہے۔ ٹریفک رسپانس یونٹ کو ریڈ کریسنٹ سے فرسٹ ایڈ کورس بھی کرایا گیا۔ ہر موٹر بائیک پر پبلک ایڈریس سسٹم اور فرسٹ ایڈ باکس بھی نصب ہونگے۔ ٹریفک وارڈن خصوصی کیمرے کے ذریعے ریکارڈنگ بھی کرے گا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، کمشنر زید بن مقصود، ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر، سی سی پی او بلال کمیانہ، ٹیپا، سیف سٹی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے

Leave a reply