وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا انٹر نیشنل فا ئر فائٹرز ڈے پر پیغام

0
61

پاکستان ٹوڈے: فائر فائٹرز ڈے آتشزدگی میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے فائر فائٹرز کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔ ہر بہادر فائر فائٹرکو سلام۔ 

فائر فائٹرز ڈے پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ریسکیورزکو کیسے بھول سکتے ہیں۔ زندگی کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کے لئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں۔ فائر فائٹرز فرض کی ادائیگی میں ہرمشکل چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرتے ہیں۔

آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے حفاظتی تدابیر کا نفاذ ضروری ہے۔ بلند و بالا عما ر تو ں کو آتشزدگی سے بچا نے کے لیے بلڈنگ سیفٹی لاز پر عملدرآمد یقینی بنا ئینگے ۔ پنجاب کیمونٹی سیفٹی بلڈنگز ریگولیشنز پر عملدرآمد کے لئے ضروری اقدامات کئے جارہے۔

Leave a reply