وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

0
91

پاکستان ٹوڈے: صوبے میں کھاد کی ضرورت اوردستیابی کی صورت حال کا جائزہ, پنجاب کے کاشتکار کو کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ روکنے میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں، ہرکاشتکار کے مفادات کا تحفظ کرینگے،استحصال کسی صورت قبول نہیں ,اجلاس میں کھاد کے نرخ میں کمی کے رحجان پر اظہار اطمینان

ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لئے سخت اور موثر اقدامات یقینی بنانے کا حکم, کاشتکاروں کوکھاد کی دستیابی یقینی بنانے کےلئے فول پروف طریقہ کار اختیار کرنے کی ضرورت پر زور۔

پلانٹ سے ڈیلر تک کھاد کی فراہمی کی ڈیجٹل سپلائی مانیٹرنگ موثر بنانے کی ہدایت، پیسٹی سائیڈ اور فرٹیلائزر ایکٹ میں ترامیم کی سفارشات پر غور، کسان کارڈ پروگرام میں رجسٹریشن کے لئے سپیشل ہیلپ لائن قائم کرنے کا اصولی فیصلہ۔

پنجاب میں یوریا کھاد کی ڈیمانڈ اور پیداوار تقریباً 65لاکھ ٹن ہے۔ ملکی پیداوار کا تقریباً 70 فیصد یوریا کھادپنجاب میں ربیع اور خریف کی فصل کے لئے استعمال ہوتی ہے۔

سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمی زاہد بخاری،وزیر زراعت سید محمد عاشق حسین، ایم پی اے ثانیہ عاشق، معاون خصوصی راشد نصر اللہ ،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری فنانس، زراعت، انڈسٹری ،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر حکام کی شرکت۔

Leave a reply