وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پنجاب وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تقریب میں شرکت

0
80

(پاکستان ٹوڈے) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تقریب میں شرکت کی, مریم نواز نے فوڈ اتھارٹی، صنعت زار، قصربہبود،پی آئی ٹی بی اور بینک آف پنجاب کے سٹالز کا معائنہ کیا۔

مریم نواز شریف کا سٹالز پر رکھی اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سٹالز پر خواتین کے لئے خوراک اور دیگر امور کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دستکاریوں اور ہاتھ سے بنی اشیاء کا معائنہ کیا ، وزیر اعلیٰ مریم نوا زشریف نے خوبصورت دستکاری سے مزین اجرک نما سوٹ خود ادائیگی کرکے خریدا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو بینک آف پنجاب کے سٹالز پر سکوٹی سکیم سے آگاہ کیا گیا ۔

بینک آف پنجاب نے خواتین کے لئے مخصوص ناز اکاؤنٹ ہولڈرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے تین سکوٹی مفت دیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کے سٹال پر بھی گئیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹیوٹا کے سٹال پر سلائی کڑھائی اور پینٹنگ کرنے والی طالبات سے بات چیت کی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے بینر پر دستخط کیے اور اپنا پیغام لکھا، ہر میدان میں نام روشن کرنے والی خواتین پر مجھے فخر ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پیغام سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، ارکان اسمبلی، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے

Leave a reply