وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر رمضا ن المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت متحرک۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر نگہبان رمضان پیکج کے تحت 18لاکھ سے زائد راشن بیگز مستحق افراد کی دہلیز تک پہنچا دیئے گئے
حکام کی چیف سیکرٹری کو بریفنگ پر رمضان بازاروں میں 51ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس پر ایک دن میں 77ہزار صارفین کو سبزیاں، پھل رعائتی نرخوں پر فراہم کئے گئے۔
گزشتہ روز گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 511افراد کو گرفتار، 156مقدمات درج کئے گئے۔ پرائس مجسٹریٹس نے گراں فروشی اور دیگر خلاف ورزیوں پر ساڑھے سات لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کئے۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہداختر زمان کی زیر صدارت اجلاس۔ رمضان پیکج کے تحت راشن بیگز کی ترسیل، پرائس کنٹرول اقدامات کا جائزہ لیا۔ پھلوں، سبزیوں کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران کو منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کے فرائض تفویض۔
منڈیوں میں سبزیوں، پھلوں کی قیمتوں کا تعین ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران کی نگرانی میں ہو گا، اجلاس میں فیصلہ قیمتوں میں کمی کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز آڑھتیوں سے ملاقات کر کے انہیں سپلائی بڑھانے پر آمادہ کریں گے،
اجلاس میں فیصلہ چیف سیکرٹری کا چار اضلاع میں آٹے کی مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت کا نوٹس۔ راولپنڈی، قصور، حافظ آباد اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ طلب۔
چیف سیکرٹری کی ٹماٹر کی قیمت میں ایک ہی دن میں 30 روپے کمی لانے پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی کوششوں کی تعریف۔ صنعت اور زراعت کے سیکرٹریز نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ موثر انتظامی اقدامات اور مانیٹرنگ سے اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں، گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پھلوں، سبزیوں کی رعائتی نرخوں پر فراہمی کیلئے محکمہ زراعت نے رمضان بازاروں میں 51فیئر پرائس شاپس قائم کی ہیں۔ بریفنگ
ان فیئر پرائس شاپس پر صارفین کو 13اشیاء پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ ان اشیاء میں آلو، پیاز، ٹماٹر، کیلا، بیسن، دال چنا، کدو، لہسن، لیموں، سیب، کھجور، امرود، خربوزہ شامل ہیں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔