وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سرپرائز دوروں کا آغاز کر دیا

0
53

وزیر تعلیم اچانک دورے پر گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ رادھا کشن پہنچ گئے، وزیر تعلیم کی اچانک آمد پر عملہ پریشان، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

رانا سکندر حیات نے سکول میں جاری امتحانی عمل کا مشاہدہ کیا، سکول میں لاٹئس اور صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے پر وزیر تعلیم کا اظہار برہمی۔

سکول میں صاف پانی کی سہولت نہ ہونے پر بھی وزیر تعلیم کا اظہار خفگی، کمپیوٹر لیب فنکشنل نہ ہونے پر وزیر تعلیم کا سخت ناراضگی کا اظہار۔ رانا سکندر حیات کی کمپیوٹر لیب کو فوری فنکشنل کرنے کی ہدایت، وزیر تعلیم کا سکول میں اپنی مدد آپ کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا بھی اعلان۔

سرکاری سکولوں کے معیار کی بہتری کیلئے اچانک دوروں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ سکولوں کی بہتری اور مناسب سہولیات کی فراہمی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

کسی بھی روز کسی بھی تعلیمی ادارے کا سرپرائز دورہ کروں گا۔ آئندہ 5 سالوں میں سرکاری تعلیمی اداروں کو ماڈل تعلیمی ادارے بنائیں گے۔

Leave a reply