وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا بڑا فیصلہ، اساتذہ کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف کروا دی

پاکستان ٹوڈے: ہارڈ شپ گراؤنڈز پر ٹرانسفر اب پورا سال کھلی رکھنے کا فیصلہ۔ معذور، بیوہ، مطلقہ، طویل فاصلہ، انٹر ڈسٹرکٹ اور ویڈ لاک ٹرانسفرز بھی پورا سال اوپن رکھنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق جنرل ٹرانسفر سال میں صرف دو بار ہوسکے گی۔ میوچل ٹرانسفر کی اجازت سال میں دو بار ہوگی۔ تمام اقسام کی پروموشن کا عمل 30 دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔
تمام ضلعی کمیٹیاں درخواستوں پر فیصلہ 30 دنوں میں یقینی بنانے کی پابند ہوں گی۔ سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کا مسئلہ حل، اساتذہ پر ایس ٹی آر کے تناظر میں اپلائی کرنے کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
اساتذہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرانسفر پالیسی تیار کی گئی ہے۔ پالیسی کے نفاذ کے بعد اساتذہ کو طویل انتظار کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔ اساتذہ کو آسانی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عمرایوب پردھاندلی کاالزام:الیکشن کمیشن نےرپورٹ طلب کرلی
جولائی 24, 2024 -
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان
اپریل 6, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔