وزیر خوراک بلال یاسین کا لاہور میں امتحانی مراکز کا دورہ؛ رولز کی خلاف ورزی پر 2 سپرینٹنڈنٹ معطل
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) امتحانی مراکز میں پولیو ورکر اور پرائیویٹ لوگوں کو نگران لگایا گیا تھا، خلاف قانون لگائے گئے 6 امتحانی نگران برطرف کر دیے۔
ایم سی کیوز حل کروانے کیلئے مبینہ طور پر پیسے لیے جا رہے ہیں، سی او تحقیقات کروائیں، بلال یاسین نے گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول لوئر مال، سینٹرل ماڈل ریٹیگن روڈ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دیوسمجاج کا دورہ کیا۔
گرلز ہائی سکول دیوسمجاج میں 5 پرائیویٹ خواتین کو نگران لگانے پر سخت اظہارِ برہمی
وزیر خوراک نے سپرینٹنڈنٹ کلثوم خاتون کو معطل کیا اور پانچوں پرائیویٹ نگرانوں کو برطرف کر دیا، پرائیویٹ نگرانوں اسما بتول، کلثوم اختر، عمیرہ لیاقت، شمیم اختر اور یاسمین زہرہ کو برطرف کیا گیا۔
پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دیوسمجاج نائلہ ممتاز کو شوکاز نوٹس جاری، گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول لوئرمال میں سپرینٹنڈنٹ شہزادہ عثمان کو معطل کر دیا۔
سپرٹنڈنٹ نے پولیو ورکر کو نگران لگا رکھا تھا، وزیر خوراک بلال یاسین، وزیر خوراک کا سی او ایجوکیشن پرویز اختر پر ناقص نگرانی پر اظہار برہمی، انتظامیہ نقل کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات یقینی بنائے۔
قوم کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کی اجازت نہیں دیں گے،امتحانی مراکز میں سو فیصد میرٹ کو یقینی بنایا جائے، میرٹ اور رولز کے برخلاف کوئی حرکت قابل قبول نہیں۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔