وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی اولمپئن ارشد ندیم سے ملاقات

0
151

پاکستان ٹوڈے: ارشد ندیم ان دنوں پنجاب سٹیڈیم لاہور میں پیرس اولپکس کی تیاری کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر کھیل پنجاب نے ارشد ندیم کو اولمپکس تیاری کے لئے ہرممکن تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی کروا دی۔ ارشد ندیم پاکستان کی شان ہیں۔

انشاءاللہ ارشد پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کریں گے۔ ارشد کی صورت میں دہائیوں بعد پاکستان کے لئے میڈل کی امید جاگی ہے۔

میاں چنوں میں ارشد ندیم سٹیڈیم کی تعمیر جلد شروع کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ارشد نوجوان اتھلیٹس کے لئے رول ماڈل ہیں۔ پیرس اولمپکس میں روانگی سے قبل ارشد ندیم کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔

Leave a reply