وفاقی حکومت دہشتگردی پرپوائنٹ اسکورنگ کرتی ہے،پنجاب کی ٹک ٹاک حکومت ہے،بیرسٹرسیف

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹرسیف نےکہاہےکہ وفاقی حکومت دہشتگردی پرپوائنٹ اسکورنگ کرتی ہے،اورپنجاب کی ٹک ٹاک حکومت ہے۔
اپنےایک بیان میں ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹرسیف کاکہناتھا خیبرپختونخوا میں کوئی آپریشن نہیں ہورہاہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ ہماری ہے،بانی پی ٹی آئی کودہشتگردی کیخلاف کارروائیوں پراعتراض نہیں۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کی پالیسی ہےکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ ہونی چاہئے،عمران خان نےواضح کہادہشتگردوں سےکوئی ریلیف یا سمجھوتانہیں ہونا چاہیے،وفاقی حکومت دہشتگردی پرسیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتی ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عوام،فوج اورپولیس قربانیاں دے رہے ہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ وفاق تاثردےرہاہےدہشتگردی کیخلاف کےپی اوروفاق ایک پیج پرنہیں،وفاقی حکومت کےغیرسنجیدہ بیانات کافائدہ دہشتگردوں کوہورہا ہے، خواجہ آصف اوردیگروزرامعاملات ٹھیک کرنے کے بجائےخراب کرتے ہیں ، بانی پی ٹی آئی نےبعض دفعہ یہ کہامیں نےتویہ بات اس طرح نہیں کہی تھی،علیمہ خانم یاکسی بندےکےپاس پارٹی کاکوئی عہدہ نہیں کہ مجھےروک سکے۔
ترجمان خیبرپختونخواحکومت کامزیدکہناتھاکہ پنجاب کی بڑی زبردست ٹک ٹاک حکومت ہے، یونیورسیٹز کوچاہیےمریم نوازپرماڈیول بنائیں کس طرح ٹک ٹاک سےحکومت چلاسکتےہیں،پنجاب ڈوباہواہےاوراربوں روپےعوام کےلگا کر صرف تصویرپروموٹ کررہی ہیں۔















