وفاقی حکومت نےعیدالاضحی کی چھٹیوں کااعلان کردیا

0
2

وفاقی حکومت نےعیدالاضحی کی چھٹیوں کااعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
عیدالاضحی کی آمدآمدہےسنت ابراہیمی کےلئےمویشی منڈیوں میں قربانی کےجانور خریدنے کےلئے خریداروں کارش روزبروزبڑھ رہاہے۔ بیوپاریوں اورگاہکوں میں تکرارعروج پرہے۔
اپنوں کےساتھ عیدالاضحی منانےکےلئےجانےوالوں کےلئےحکومت نے عیدالاضحی کی تعطیلات کااعلان کردیا۔جس کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق وفاقی حکومت نےعیدالاضحی پر4چھٹیوں کااعلان کیا، ملک بھرمیں عیدتعطیلات 6جون بروزجمعۃ المبارک سے9جون بروزپیرتک ہوں گی۔

Leave a reply