وفاقی وزیرداخلہ سےنیدرلینڈکی سفیرکی ملاقات:دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سےنیدرلینڈکی سفیرہینی ڈی وریس نےملاقات کی ،دونوں رہنماؤں کی جانب سےدوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ آمد پر نیدرلینڈز کی سفیر کا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں دوطرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیاگیا،مختلف شعبوں میں اشتراک کار بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔انسانی سمگلنگ کو روکنے کے لئے باہمی تعاون بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہناتھاکہ پاکستان نیدرلینڈز کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔نیدرلینڈز کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےنیدرلینڈکی نئی حکومت اوراپنی ہم منصب کومبارک باد دی۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ انسانی سمگلنگ روکنے کےلئے دو طرفہ اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔انسانی سمگلرز ایک بہت بڑا مافیا ہے ۔ کوئی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا۔ مشترکہ اقدامات ہی انسانی سمگلنگ کے خلاف کارگر ہو سکتے ہیں۔ نیدرلینڈز کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کا پلان تیار کر رہے ہیں۔
اس ضمن میں اطالوی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی ۔ملاقات میں افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ملاقات میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین کرکٹ روابط بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
نیدرلینڈز کی سفیر کی جانب سے محسن نقوی کو صدر ایشین کرکٹ کونسل کے منصب پر نامزدگی پر مبارکباد ۔
سفیرنیدرلینڈزکاکہناتھاکہ کھیل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کرکٹ میں تعاون کے فروغ سے نیدرلینڈز کی ٹیم کو پاکستان کے تجربے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رفعت مختار راجہ بھی اس موقع پرموجود تھے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایف بی آر نے کاروں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کر دیا
مارچ 9, 2024 -
بانی پی ٹی آئی آکسٹورڈیونیورسٹی کےچانسلرکی دوڑ سےباہر
اکتوبر 16, 2024 -
بالی ووڈ اداکار ورون دھون بھی بیٹی کے باپ بن گئے
جون 7, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔