وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس

0
112

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا پر پاکستانی معیشت کے بارے میں مثبت خبریں آ رہی ہیں، تمام عالمی جریدے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں مثبت تجزیہ پیش کر رہے ہیں۔

بلوم برگ اچھی شہرت کا حامل عالمی مالیاتی جریدہ ہے، بلوم برگ نے پاکستان میں مہنگائی اور افراط زر میں کمی کے حوالے سے پیشنگوئی کی۔ گیلپ سروے کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

مقامی سرمایہ کاری میں مثبت پیشرفت دیکھنے میں آ رہی ہے، آنے والے سالوں میں ملک میں مہنگائی میں کمی ہوگی اور شرح نمو میں اضافہ ہوگا۔

ہماری حکومت آنے سے کاروباری افراد میں اعتماد بحال ہوا، عالمی ادارے اور جریدے شہباز شریف صاحب کی وفاقی حکومت کے حوالے سے مثبت خبریں دے رہے ہیں۔

بڑی صنعتوں کی پیداواری قوت میں گزشتہ 21 ماہ کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ پچھلے ماہ ہوا، وزیراعظم شہباز شریف معاشی اصلاحات رکھنے کی قابلیت رکھتے ہیں، معیشت کے حوالے سے مثبت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Leave a reply