وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کا موٹروے پولیس کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب

0
148

پاکستان ٹوڈے: موٹروے پولیس فرض شناسی، نظم و ضبط اور کارکردگی میں اپنی مثال آپ ہے

موٹروے پولیس کے ریونیو میں اضافے کے لئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں، حکومت پر موٹروے پولیس کا مالی بوجھ کم کریں گے اور اسے خود کفیل بنائیں گے۔ مواصلات کی وزارت میں ترجیحات کا تعین کر لیا گیا، نامکمل موٹرویز کی تکمیل ہو گی، سکھر سے حیدر آباد اور گلگت اور سکردو تک موٹروے مکمل ہونگی۔

پورے ملک میں موٹروے کا نیٹ ورک جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا تربیت مکمل کرنے والے 289 افسران کے لئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا تربیت مکمل کرنے والی خواتین افسران کو خصوصی خراج تحسین، عبدالعلیم خان نے نمایاں کارکردگی کے حامل افسران میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نےپریڈ کا معائنہ کیا، دستوں نے سلامی پیش کی۔

Leave a reply