وفاقی کابینہ میں توسیع کامعاملہ،نئےنام سامنےآگئے

0
30

وفاقی کابینہ میں 8 سے10وفاقی وزراجبکہ ایڈوائزراورمعاون خصوصی اس کےعلاوہ ہوں گے۔
ذرائع کےمطابق کابینہ میں تقریباً15اراکین نئےشامل کیےجائیں گے،معاون خصوصی کے10سے15نام سامنےآگئے،نوازشریف اوروزیراعظم سےمختلف اراکین کےرابطے،اراکین کی جانب سےلابنگ کاسلسلہ جاری ہے۔
ذرائع نےمزیدکہاہےکہ پڑھےلکھےنوجوان چہرےکابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے،کابینہ میں ایک اقلیتی رکن اوردوخواتین اراکین کوشامل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
ذرائع کےمطابق نئےناموں میں علی زاہد،حفیظ دریشک،طلال چودھری ،شزرامنصب کھرل اوروجہیہ اکرم شامل جبکہ اقلیتی رکن میں کھیل داس کوہستانی اورطاہرخلیل سندھوکےدرمیان مقابلہ ہے،سرداریوسف،طارق فضل چودھری ،حنیف عباسی،مختاربرتھ اوررانامبشربھی شامل ہیں۔
ذرائع کےمطابق عبدالرحمان کانجو،جنیدانوارکےنام بھی فیورٹ میں شامل ہیں،جبکہ ڈاکٹرتوقیرشاہ وزیراعظم کےمشیرہونگے۔ق لیگ اورایم کیوایم نےایک ایک مزیدوزارت مانگ لی۔باپ پارٹی سےسینیٹرمنظورکاکڑبھی فیورٹ ہیں۔
ذرائع کےمطابق معاون خصوصی وزیراعظم کیلئے10سے15نام زیرغور ہیں،کابینہ کی توسیع10جنوری سےقبل عمل میں لائی جائےگی،پی ٹی آئی کےمنحرف ارکان مبارک زیب اوراورنگزیب کھجی بھی کابینہ میں شامل ہونگے،پی ٹی آئی کی باغی رکن وجیہہ اکرم بھی کابینہ میں شامل ہونگی،سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک بھی وزیراعظم کےمشیرہونگے،ن لیگ کی خاتون رکن زیب جعفربھی مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں۔

Leave a reply