وفاقی کابینہ میں توسیع :کس کوکونسی وزارت ملی؟تفصیلات سامنےآگئیں

0
70

وفاقی کابینہ میں توسیع کےبعدکس کوکونسی وزارت ملی اورکس کوکونساقلمدان سونپاگیاکون اپنے عہدے پرقائم رہا؟تفصیلات سامنےآگئیں۔
وفاقی کابینہ میں توسیع کےبعدڈاکٹرطارق فضل چودھری کوپارلیمانی امورکاقلمدان سونپ دیاگیا،جبکہ مصدق ملک سےپیٹرولیم اورآبی وسائل کی وزارت واپس لے لی گئی،مصدق ملک کووزیرماحولیاتی تبدیلی لگادیاگیا،علی پرویزملک کووزارت پیٹرولیم کاقلمدان سونپاگیا۔
حکومت کےاتحادی عبدالعلیم خان سےسرمایہ کاری اورنجکاری کی وزارتیں واپس لےکراُنہیں وزارت مواصلات دےدی گئی۔سرداریوسف کووزیرمذہبی امور بنا دیاگیا،قیصراحمدشیخ سےوزارت بحری امورواپس لےلی گئی اُن کوبورڈآف انویسٹمنٹ کاوزیربنادیاگیا۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کواپنی وزارت پربرقراررکھاگیاجبکہ حنیف عباسی کوریلوےکاوزیربنادیاگیا،شیزہ فاطمہ کو وفاقی وزیربرائےانفارمیشن ٹیکنالوجی مقررکردیاگیا،حکومتی اتحادی ایم کیوایم خالدمقبول صدیقی وزیرتعلیم ہی رہیں گےاورمصطفیٰ کمال کو وزارت قومی صحت کاقلمدان سونپ دیاگیا۔
وزیراعظم نےمشیراورمعاونین خصوصی بھی مقررکردئیے،سیدتوقیرشاہ مشیر وزیراعظم آفس جبکہ محمدعلی کونجکاری کامشیرمقررکردگیا،سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک داخلہ امورکےمشیرہوں گے،ہارون اخترصنعت وپیداوارکےمعاون خصوصی مقرر،حذیفہ رحمان کوقومی ثقافتی ورثہ کامعاون خصوصی بنادیاگیا۔
مبارک زیب قبائلی امورپروزیراعظم کےمعاون ہونگےجبکہ طلحہ برکی سیاسی امورپروزیراعظم کی معاونت کریں گے۔

Leave a reply