ولودومیر زیلنسکی:امریکا نے تعاون نہ کیا تو یوکرین دفاع سے محروم رہ جائےگا
صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے امریکا نے امداد نہ دی تو یوکرینی فوج پسپائی سے بچنےکی کوشش کر رہی ہے لیکن امریکا نے تعاون نہ کیا تو یوکرین دفاع سے محروم رہ جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ محاذ پر صورتحال مستحکم رہی تو نئی بریگیڈز کو تیار کرنا ممکن ہو سکتا ہے اور انہیں مسلح کیا جا سکتا ہے لیکن امریکا نے امداد نہ دی تو روس کے خلاف برسر پیکار یوکرینی فوج کو پسپائی اختیار کرنا پڑے گی۔
یوکرین کی جانب سے روس پر حملے کی کوشش ناکام رہی تھی۔ یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے مشرقی یوکرین پر گزشتہ رات 4 میزائل فائر کیے، روسی فوج نے یوکرین کے 4 ریجنز میں 12 ڈرون داغے جن میں سے 9 مار گرائے تاہم یوکرین فوج کی جانب سے کسی جانی و مالی نقصان کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔