ون ڈےسیریز:عبداللہ شفیق نےناپسندیدہ ریکارڈاپنےنام کرلیا

0
28

جنوبی افریقہ کےخلاف ون ڈے سیریزمیں قومی بلےبازعبداللہ شفیق نےناپسندیدہ ریکارڈاپنےنام کرلیا۔
دورہ جنوبی افریقہ کےدوران جہاں قومی ٹیم نےتین میچوں کی ون ڈےسیریزمیں میزبان ٹیم کو3-0سےشکست دےکردنیائےکرکٹ میں تاریخ رقم کی ہےوہاں گرین شرٹس کےبلےبازعبداللہ شفیق نےبھی ایک منفرداعزازاپنےنام کیا۔
پاکستان کے بلےباز عبداللہ شفیق ایک ون ڈے سیریز کے تمام میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے اوپنر بن گئے۔
عبداللہ شفیق نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا، وہ ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس حاصل کرنے والے پاکستانی اوپنر بھی ہوگئے۔سال 2024میں عبداللہ شفیق 21 اننگز میں 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل عمران نذیر سال 2000 میں 6 مرتبہ اور محمد حفیظ 2012 میں 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

Leave a reply