ون ڈےٹیم تجربہ کار بولرز کی وجہ سے بہتر ،اچھے نتائج دے گی، عاقب جاوید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نےکہاہےکہ ون ڈےٹیم تجربہ کار بولرز کی وجہ سے بہترہے ،اچھے نتائج دے گی۔
نیوزی لینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ عاقب جاوید کاکہناتھاکہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی سیریز کی طرح بولنگ فرینڈلی پچز پر فاسٹ بولرز کامیاب ہوں گے، حارث روف نے ان پچز پر خود کو ثابت کیا ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کنڈیشنز بہت چیلنجنگ تھیں، مجھے پوری امید ہے ٹی ٹوئنٹی کے یہی پلیئرز برصغیر کی پچز پر بہترین ہوں گے۔ ون ڈے ٹیم محمد رضوان، بابراعظم اور تجربہ کار بولرز کی وجہ سے بہتر ہے۔
عاقب جاویدکاکہناتھاکہ فخر زمان اور صائم ایوب کے آنے اور پی ایس ایل کے بعد اچھی ٹی 20 ٹیم بن جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے نیپیئرمیں شیڈول ہےجوپاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 3 بجے شروع ہوگا۔
ون ڈےسیریز:قوم کرکٹ اسکواڈکےہیملٹن میں ڈھیرے
مارچ 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔