ویمنزورلڈکپ:ساؤتھ افریقہ کوشکست،بھارت نےپہلی بارٹائٹل اپنےنام کرلیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ویمنزورلڈکپ کےفائنل میں بھارت نے ساؤتھ افریقہ کو52رنز سے شکست دےکرپہلی بارٹائٹل اپنےنام کرلیا۔
ممبئی میں کھیلے گئےآئی سی سی ویمنزورلڈکپ کافائنل میچ بارش کےباعث تاخیر سے شر وع ہوا،مگر اوورز میں کٹوتی نہیں ہوئی،ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نےٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیابھارتی ٹیم نے پہلےکھیلتےہوئےمقررہ 50 اوورز میں سات وکٹ پر 298 رنز اسکور کیے۔
بھارت کی جانب سےدپتی شرما نے 58 رنزکی اننگزکھیلی جبکہ سمرتی مندھانا 45رنز بناکرپویلین لوٹیں ،اورشفالی ورما 87رنزبناکرنمایاں رہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سےایا بونگا کھاکا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کےتعاقب میں ساؤتھ افریقہ نےاننگزکاآغازکیا کپتان لورا وولوارٹ نے عمدہ کھیل کامظاہرہ کیاانہوں نے101رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فیصلہ کن معرکہ نہ جتواسکیں۔اینیری ڈریکسن 35 رنز بناکرپویلین لوٹ گئیں ۔
بھارت کی جانب سے دپتی شرما نے چار شکارکئےاور شفالی ورما نے دو کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا۔
بھارتی ٹیم نے پہلی بار آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔















