ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،نیوزی لینڈنےفائنل جیت کرٹرافی اپنےنام کرلی

0
6

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےفائنل میں نیوزی لینڈنےجنوبی افریقہ کوشکست دےکرپہلی بارٹرافی اپنےنام کرلی۔
دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاایونٹ اختتام پذیرہوگیا۔دنیاکرکٹ پرراج کامیلہ پہلی بارنیوزی لینڈکی خواتین نے لوٹ لیا۔ایونٹ میں چوکوں اورچھکوں کی برسات ہوئی اوروکٹیں بھی گریں، میگا ایونٹ کےدوران دلچسپ مقابلےہوئے،رواں ماہ 3اکتوبر سے شروع ہونے والامیگاایونٹ 20اکتوبرکوختم ہوگیا۔
ٹی ٹوئنٹی کےفائنل میچ میں جنوبی افریقہ نےٹاس جیت کرپہلےنیوزی لینڈکوبیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز کاہدف دیا۔
نیوزی لینڈکی پہلی وکٹ 16 رنز پر گری، پھر سوزی بیٹس نے 32 اور ایمیلیا کیر نے 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بروک ہیلی ڈے نے بھی 38 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔جنوبی افریقا کی نون کولولےنے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کےتعاقب میں جنوبی افرایقہ نےبیٹنگ کاآغازکیاتو پہلی وکٹ 51رنز پر گری پھرجنوبی افریقہ کی بیٹنگ لڑکھڑاگئی،وکٹیں گرتی گئیں ،جنوبی افریقا ویمن ٹیم 159 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 126 رنز بناسکی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان لورا وولوارڈ 33 رنز کیساتھ نمایاں رہیں، تزمین برٹس نے 17 جبکہ چلو ٹریون نے 14 رنز بنائے۔ہدف کےتعاقب میں پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 126 رنز بنا سکی، یوں نیوزی لینڈ نے 32 رنز کی فتح کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل بھی پہلی مرتبہ اپنے نام کر لیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے امیلیا کیر اور روزمیری مائر نے 3، 3 جبکہ ایڈن کارسن، فران جوناس اور بروک ہالیڈے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave a reply