ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت نےپاکستان کوہراکرپہلی فتح نام کرلی

0
22

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں روایتی حریف بھارت نےپاکستان کو6 وکٹوں سےشکست دےکرایونٹ میں پہلی فتح اپنےنام کرلی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنزٹیم نےٹاس جیت کربھارت کےخلاف پہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیامگرقومی ٹیم اپنی روایت برقراررکھتےہوئےروایتی حریف کےسامنےبےبس دکھائی دی۔
قومی ٹیم مقررہ20اوورزمیں 8وکٹوں کےنقصان پر105سکوربناسکی۔پاکستانی  کھلاڑیوں کی توں چل میں آئےکی طرح ایک کےبعددوسری وکٹ گرتی گئی اورسکوربورڈ پرسکورکوبریک لگ گئی۔
پاکستانی ٹیم نےکھیل کامایوس کن آغازکرتےہوئےپہلی وکٹ صرف ایک سکور پر گنوادی۔ جب گل فیروزہ 4 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد کھاتہ کھولے بغیر رینوکا سنگھ کی گیند پر آؤٹ ہوگئیں، جس کے بعد سدرہ امین نے منیبہ علی کا 8 رنز بنا کر اسکور 25 رنز تک پہنچانے میں ساتھ دیا۔
عمیمہ سہیل بھی 6 گیندوں کی مہمان ثابت ہوئیں اور 3 رنز کااضافہ کیا جبکہ اوپنر مبینہ علی نے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی اور 17 رنز کے انفرادی اسکور پر شریانکا پٹیل کی وکٹ بنیں۔
تجربہ کار عالیہ ریاض بھی ناکام ہوئیں اور صرف 4 رنز بنائے، طوبیٰ حسن کو بھی شریانکا پٹیل نے صفر پر ہی آؤٹ کردیا، اسی طرح کپتان فاطمہ ثنا جلدی آؤٹ ہوئیں تاہم انہوں نے 8 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے سب سے زیادہ 28 رنز بنائے اور سیدہ عروبہ شاہ نے آؤٹ ہوئے بغیر 14 رنز کی اننگز کھیلی۔
بھارت کی جانب سے اروندھتی ریڈھی نے 4 اوورز کے کوٹے میں صرف 19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، شریانکا پٹیل نے اپنے کوٹے میں ایک میڈن اوور کرایا اور 12 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کرلیں۔
ہدف کےتعاقب میں بھارت نےبیٹنگ کاآغازکیاتوپاکستانی باولربھی کچھ زیادہ کامیابی نہ سمیٹ سکیں۔پاکستان کےخلاف بھارت کی پہلی وکٹ 18رنز پر گری۔ جب سعدیہ اقبال نے سمرتی مندھنا کو آؤٹ کیا، تاہم شفالی ورما اور جمیمہ روڈریگز نے دوسری وکٹ کے لیے اچھی شراکت قائم کی اور اسکور 61 رنز تک پہنچایا اور بالترتیب 32 اور 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔
فاطمہ ثنا نے 80 کے اسکورپاکستان کو چوتھی کامیابی دلائی اور رچاگوش کو صفر پر آؤٹ کیا۔
بھارت نے 19 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنا کر پاکستان کو شکست دی اور قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے سب سے زیادہ دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ بھارت کی جانب سے کپتان ہرمنپریت کور نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

Leave a reply