
ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نےسری لنکاکو31رنزسےشکست دےکرفتح اپنےنام کرلی۔
ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکامیلہ شارجہ میں سج گیاہےمیگاایونٹ کےدوسرےمیچ میں قومی نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کافیصلہ کیاپاکستان ٹیم نےپہلے بیٹنگ کرتےہوئے 116 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سےکپتان فاطمہ ثناء 30 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ندا ڈار 23 ،عمیمہ سہیل 18 ،سدرہ امین 12 ،منیبہ علی 11،طوبیٰ حسن 5،عدیہ اقبال 2، فیروزہ 2،ڈیانا بیگ 2 اور عالیہ ریاض بغیرکوئی اسکورکئےواپس لوٹ گئیں۔ ناشرہ سندھو 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔
سری لنکا کی جانب سے چماری اٹھاپٹو، سُگندیکا کماری اور اُدیشیکا پرابودھانی نے 3، 3 جبکہ کویشا دلہاری نے 1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کےتعاقب میں سری لنکاکی ٹیم ناکام رہی،117 رنز کے جواب میں سری لنکاکی ٹیم مقررہ 20اوورزمیں9وکٹوں کےنقصان پر85رنزبناسکی۔
سری لنکا کی جانب سے نیلکشیکا سِلوا 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ وشمی گُنارتنے 20 ،ہاسینی پریرا 8 ،ہرشیتا سماراوکرما 7 ،کپتان چماری اٹھاپٹو 6 ،انوشکا سنجیونی 5 ،سچینی نسانسلا 3 ،کویشا دلہاری 3 اور سُگندیکا کماری بغیرکوئی اسکورکئےواپس لوٹ گئیں۔اِنوشی پریا درشنی 2 اور اُدیشیکا پرابودھانی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔
پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 ،عمیمہ سہیل، کپتان فاطمہ ثناء اور ناشرا سندھو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں ایک بارپھراضافہ
اکتوبر 14, 2024 -
وزراشرکت نہ کرکے ایوان کوبےتوقیرکررہےہیں،عمرایوب
دسمبر 12, 2024 -
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
جون 11, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔