ویمنز ورلڈکپ:جنوبی افریقہ سےبھی شکست،ناکامی نےگرین شرٹس پیچھانہ چھوڑا

0
7

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ویمنزورلڈکپ کے22ویں میچ میں پاکستان کوجنوبی افریقہ کے ہاتھوں 150رنزسےشکست کاسامناکرناپڑا۔
کولمبو میں کھیلے گئےآئی سی سی ویمنزورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ نےاننگزکاآغازکیاتو دوسرے ہی اوور میں بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ابتدائی طور پر میچ کو 40 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔ جنوبی افریقا نے مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنائے۔بارش کی وجہ سے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 20 اوورز میں 234 رنز کا ہدف ملا۔لیکن گرین شرٹس 7 وکٹوں پر صرف 83 رنز ہی بنا سکی۔
ساؤتھ افریقہ کی جانب سےکپتان لورا ولوردت 90رنزبناکرنمایاں رہیں، جبکہ سونی لوس 61 رنز اننگز کھیلنےمیں کامیاب ہوئیں،اورمیری زین کیپ نے 68 رنز بنائے۔
پاکستان کی سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقہ کی اننگزکےبعدایک بارپھرسےبارش ہوئی جس کےباعث میچ کو20 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو اب 20 اوورز میں 234 رنز کا ہدف ملا۔
پاکستان کی جانب سےسدرہ نواز22رنزبنانےمیں کامیاب ہوئیں جبکہ نتالیہ پرویز 20 اور سدرہ امین 13 رنز بناسکیں جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکیں۔تاہم پاکستان ٹیم 20 اوورز میں7 وکٹوں پر صرف 83 رنز ہی بنا سکی اور یوں جنوبی افریقا نے میچ 150 رنز کے بھاری مارجن سے جیت لیا۔
جنوبی افریقی کھلاڑی میری زین کیپ کو 68 رنز بنانےاور تین وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان ویمنزٹیم پورےٹورنامنٹ میں کوئی میچ بھی نہ جیت سکی،گرین شرٹس نے 6 میچز کھیلے جس میں سے 4 میں شکست ہوئی 2میچوں میں بارش کےباعث 2پوائنٹ ملیں۔
پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو جنوبی افریقا 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔وہ سیمی فائنل کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے۔اس کے علاوہ آسٹریلیا اور انگلینڈ بھی ٹاپ 4 میں جگہ بناچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

Leave a reply