ویمنز ورلڈ کپ:فتح کی تلاش میں آج پاکستان کی ٹیم دفاعی چیمپئن آسٹریلیاکامقابلہ کریگی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ویمنز ورلڈ کپ کے نویں میچ میں پاکستان کی ٹیم آج دفاعی چیمپئن آسٹریلیاکامقابلہ کریگی۔
پاکستان اوردفاعی چیمپئن آسٹریلیاکےدرمیان میچ پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلاجائےگا، پاکستان کی ٹیم اپنےتیسرےمیچ میں فتح کی اُمیدلےکرمیدان میں اُترےگی،جبکہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیاقیمتی پوائنٹس کےلئے کھیلےگی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کے زیر اہتمام خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے تیرہویں ایڈیشن میں چوکوں اورچھکوں کی بہارکاسلسلہ جاری ہےمیگاایونٹ سری لنکا اور بھارت کی میزبانی میں ہورہاہے،بھارت کو یہ 1978، 1997 اور 2013 کے ایڈیشن کے بعد خواتین کے عالمی کپ کی میزبانی کرنے کا چوتھا موقع ملا ہے جبکہ سری لنکا پہلی بار میگا ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے ، آسٹریلیا کی ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کے دفاع کے لئےایونٹ میں حصہ لےرہی ہے۔آسٹریلیا کی ویمنزٹیم نے 2022 میں اپنا ساتواں ٹائٹل جیتا تھا۔















