ویمنز ورلڈ کپ: انگلینڈ کی بنگلہ دیش کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ویمنز ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں انگلینڈ نےبنگلہ دیش کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔
گوہاٹی میں کھیلےگئےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ویمنزورلڈکپ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا، بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 178 رنز بنا ئے،انگلش ٹیم نے46.1 اوورز میں 6وکٹوں کےنقصان پرہدف حاصل کرلیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شمیم اختر 30 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئیں جبکہ سوبھانا 60 رنز بناکرنمایاں رہیں، رابعہ خان 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
انگلینڈ ویمنز کی جانب سے صوفی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ لنسے اسمتھ نے دو شکارکیے۔
ہدف کےتعاقب میں انگلینڈکی جانب سے کپتان نیت اسکویر برنٹ 32 رنز بنا کر وکٹ گنوابیٹھی، ایلیس کیپسی 20 رنز فراہم کرسکیں جبکہ ہیتھر نائٹ نے 79 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔
بنگلہ دیش ویمنز کی جانب سے فہیمہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، معروفہ اختر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔















