ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

0
109

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟۔ شائقین کرکٹ جاننے کیلئے بیتاب۔

آئی سی سی نے رواں سال بنگلہ دیش میں ہونیوالے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ،جو 3 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ ویمنز ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان بنگلہ دیشی خاتون وزیراعظم حسینہ واجد نے کیا۔ میگا ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش سمیت 8 ٹاپ ٹیموں کے ساتھ دو کوالیفائر ٹیمیں شرکت کریں گے۔

افتتاحی میچ 3 اکتوبر کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا ،جبکہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 6 اکتوبر کو سلہٹ میں شیڈول ہے۔سیمی فائنلز کے مقابلے 17 اور 18 اکتوبر کو ہوں گے، جبکہ میگا ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ 20 اکتوبر کو ڈھاکا میں ہوگا۔

Leave a reply