انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے پاکستانی ٹیم کپتان فاطمہ ثناکی قیادت میں دبئی روانہ ہوگئی۔
آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم دو وارم اپ میچ کھیلے گی ۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ دوسراوارم اپ میچ 30 ستمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی ۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی ،دوسرے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا 6 اکتوبر بروز اتوار کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا۔ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم تیسرا میچ 11 اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا اور چوتھا میچ 14 اکتوبر بروز پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی ۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ویمن کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ ویمن ٹیم کی پلیئرز باصلاحیت اور ٹیلنٹڈ ہیں۔ امید ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔
روانگی سےقبل کپتان فاطمہ ثناکاکہناتھاکہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے ۔کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
طلبا کیلئے اہم خبر، موسم سرما کی تعطیلات بارے اہم اعلان
جنوری 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔