آسٹریلوی ارب پتی کا ٹائی ٹینک 2 جہاز بنانے کا اعلان، کتنی لاگت آئے گی؟ غیر ملکی خبرتفصیلات سامنے آ گئیں۔ ایک دہائی سے زائد عرصہ سے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ارب پتی کلائیو پالمرنے ٹائی ٹینک 2 جہاز بنانے کا اعلان کررکھا ہے، جس کی تیاری 2027 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔کلائیو پالمر بلو سٹار لائن نامی کمپنی کے چیئرمین ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ٹائی ٹینک 2 ایک ارب پاؤنڈ کی لاگت سے 2027 میں مکمل ہو جائے گا۔
جس کی امریکی اینی میٹر نے ڈیجیٹل کری ایشن ویڈیو بھی شیئر کردی ہے۔پہلے کلائیو پالمر نےسب سے 2012 میں ٹائی ٹینک 2 کی تیاری کا اعلان کیا اور 2018 میں ایک بار پھر یہ اعلان کیا۔جب 2012 میں انہوں نے پہلی بار اس منصوبے کا اعلان کیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ 2016 میں اسے مکمل کرلیا جائے گا، مگر ٹائی ٹینک ٹو تیار نہ ہوسکا۔بعد ازاں 2018 میں جب دوبارہ اس پر کام شروع ہوا تو کووڈ کی وجہ ایک بار پھر کام روکنا پڑا۔
اب 6 سال بعد ایک بار پھر انہوں نے اس منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مشہور زمانہ ٹائی ٹینک جہاز 1912 میں اپنے پہلے ہی سفر پر بحر اوقیانوس میں غرق ہو گیا تھا۔1997 میں ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے اس پر فلم بنائی، تو لوگوں کے ذہنوں میں ٹائی ٹینک پھر ابھر آیا ۔اب کلائیو پالمر کے اعلان کے بعد بہت سے سیاح ایک مرتبہ پھر ٹائی ٹینک2 جہاز کے سفر کے خواہشمند ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔