ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کب شروع ہوگی؟ پاکستان شاہینز، بنگلہ دیش اے اوربی بی ایل کی ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
پاکستان شاہینز، بنگلہ دیش اے اور بی بی ایل کی ٹیموں کے مابین ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز 9 اگست سے شروع ہوگی۔ناردرن ٹیریٹری کرکٹ نے 2024 کی ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق سیریز 9 سے 18 اگست تک ڈارون میں کھیلی جائے گی۔
ایونٹ میں پاکستان شاہینز، بنگلہ دیش اے ٹیم سمیت 9 ٹیمیں شرکت کریں گی، ٹورنامنٹ میں پرتھ سکورچرز، میلبرن رینیگیڈز، میلبرن اسٹارز، تسمانیہ، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، اے سی ٹی کومٹس اور ناردرن ٹریٹری کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیف ایگزیکٹو ناردرن ٹریٹری گیون ڈوین کا کہنا ہے کہ ہم نے اس مرتبہ ایک اور ٹیم شامل کرکے ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز ٹورنامنٹ کو وسعت دی ہے۔
عثمان واہلہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز کو مسلسل دوسرے سال مدعو کرنے پر ناردرن ٹیریٹری کے مشکور ہیں۔گزشتہ سال پاکستان کے کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ سے بہت تجربہ حاصل کیا،ہم پرامید ہیں کہ ایونٹ میں کھلاڑیوں کو بہترین مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ 10 اگست کو پرتھ سکارچرز کیخلاف کھیلے گی۔دوسرا میچ 11 اگست کو میلبرن سٹار اور تیسرا 13 اگست کو تسمانیہ کیخلاف ہوگا۔ایونٹ کے سیمی فائنلز 18 اگست ،جبکہ فائنل 19 اگست کو کھیلا جائے گا۔
چیمپئنزٹرافی:آئی سی سی وفدکی پاکستان آمدمتوقع
نومبر 21, 2024چیمپئنزٹرافی کاشیڈول:پی سی بی اپنےموقف پرقائم
نومبر 20, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔