ٹرمپ ، زیلنسکی کی ملاقات،دونوں رہنماؤں میں تلخ کلامی

0
17

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اوریوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کی ملاقات کےدوران دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی پر اختتام پذیرہوئی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہوئی،جہاں پرڈونلڈٹرمپ اوریوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کےدرمیان تلخ کلامی سےماحول کافی ناخوشگوارہوگیا، دونوں رہنماؤں نے روس کے ساتھ جاری جنگ پر ایک دوسرے پر سخت الزامات عائد کیے۔آخرمیں ٹرمپ نےزیلنسکی کوجھاڑپلادی۔
ملاقات کےدوران گفتگوکرتےہوئےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ آپ اس وقت اچھی پوزیشن میں نہیں ہیں،زیلنسکی آپ تیسری جنگ عظیم پرجواکھیل رہےہیں،اگرمیں بیچ میں نہ آتاتوآپ کاروس سے کبھی معاہدہ نہیں ہوتا،آپ چاہتےہیں میں پیوٹن کےبارےمیں غلط باتیں کروں،میں پیوٹن یاکسی کےساتھ منسلک نہیں ہوں،آپ پیوٹن سےنفرت کااظہار کررہے ہیں۔
ٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ میرےلئےاس قسم کی نفرت کےساتھ معاہدہ کرنابہت مشکل ہے،پیوٹن پرسختی سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا،یوکرین صرف سیکیورٹی کی بات کررہاہے،مجھےابھی یوکرین کی سیکیورٹی کی فکرنہیں،ہمیں ڈیل کرنی ہے،آپ سمجھوتےکےبغیرکوئی سودانہیں کرسکتے،میں یوکرین میں فوری جنگ بندی چاہتاہوں،امریکاکےبغیرکوئی یوکرین نہیں جیت سکتا۔

Leave a reply