ٹرمپ نےاسرائیل قیدیوں کی رہائی کاالٹی میٹم جاری کردیا

0
17

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ قیدی ہفتےتک رہانہ ہوئےتو جنگ بندی معاہدےکی منسوخی کااعلان کردوں گا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی ایگزیکٹوآرڈرپردستخط کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہناتھاکہ اردن اورمصرپناہ گزینوں کونہیں لیتےتوانکی امداد بند کرسکتے ہیں ،میراخیال ہےاردن پناہ گزینوں کولینےپرتیارہوجائےگا،یوکرین کےصدرسے اس ہفتےبات کروں گا،قیدی ہفتےتک رہانہ ہوئےتوجنگ بندی معاہدےکی منسوخی کااعلان کردوں گا،گاڑیوں،ادویات اورچین پربھی ٹیرف کیلئےغو ر کررہے ہیں،امریکہ،برازیل اورمیکسیکوسےسٹیل اورایلومینیم کی درآمدات کرتاہے،سٹیل اورالمیونیم پر25فیصدٹیرف عائدکررہےہیں۔آئندہ2روزمیں جوابی ٹیرف عائدکریں گے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ فلسطینیوں کوغزہ واپس آنےپرکئی سال لگ جائیں گے، ہفتےکواسرائیلی وزیراعظم سےبھی بات کروں گا،غزہ ابھی رہائش کےقابل نہیں ہے،غزہ کےباہرفلسطینیوں کےلئےخوبصورت گھربنائیں گے۔
ڈونلڈٹرمپ نےاسرائیل قیدیوں کی رہائی کاالٹی میٹم جاری کردیا:
ٹرمپ کاکہناتھاکہ ہفتہ کی دوپہرتک اسرائیلی قیدی رہانہ ہوئےتوغزہ دوبارہ جہنم بن جائےگا،قیدیوں کےمتعلق معلوم نہیں کہ وہ زندہ ہیں یانہیں ،امریکی برآمدات پرجوملک ٹیرف لگائےگاجوابی ٹیرف لگ جائےگا،کسی ملک کوامریکی معیشت کونقصان پہنچانےنہیں دیں گے۔
ٹرمپ نےغیرملکی اہلکاروں کورشوت دینےپرپابندی کےقانون میں نرمی کردی:
اس حوالےسےاُن کاکہناتھاکہ پابندی سےامریکی فرموں اورکاروباروں کوغیرملکی حریفوں کےمقابلےمیں نقصان ہوتاہے،اسرائیلی قیدی رہانہ ہوئےتوحماس کوسمجھ جاناچاہیےمیں کیاکرسکتاہوں۔
صدرڈونلڈٹرمپ نےالینوائےکےسابق گورنراڈبلاگوجیوچ کومعاف کردیا۔
بائیڈن انتظامیہ نےبدعنوانی کےالزامات کےتحت راڈبلاگوجیوچ کوجیل بھیج دیاتھا۔

Leave a reply