ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کو بے وقوف قرار دیدیا

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ بائیڈن بےوقوف تھااس نےجنگیں رکوائیں نہیں بلکہ شروع کروائیں۔
اوول آفس میں تقریب سےخطاب کرتےہوئےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا ہےکہ اس سال ہم امریکا میں 20ٹریلین ڈالرکی سرمایہ کاری کےقریب پہنچ چکے ہیں،8ماہ میں17ٹریلین ڈالرکی سرمایہ کاری آچکی ہے،ہم ادویات سستی کررہے ہیں،ڈیموکریٹس نےکچھ نہیں کیا،ڈیموکریٹس ہمارےاقدامات کاکریڈٹ حاصل کرنےکی کوشش کررہےہیں۔
ٹرمپ نےمزیدکہاہےکہ امریکاکی تاریخ میں پہلی بارتمام ریاستوں میں آئی وی ایف علاج کوسستاکیا،اسرائیل کوخوش قسمتی سےیرغمالی واپس مل گئے،بائیڈن بےوقوف تھااس نےجنگیں رکوائیں نہیں بلکہ شروع کروائیں،روس یوکرین نویں جنگ ہےجس کوروکنےکی کوشش کررہےہیں۔
اُنہوں نےکہاکہ امیدہےروس یوکرین جنگ روکنےمیں کامیاب ہوجائیں گے، پیوٹن سےفون پربات ہوئی ،جلدملاقات بھی ہوگی،پیوٹن سےآئندہ ملاقات ،ہنگری میں ہوگی،یوکرین جنگ ختم کرکےیورپ کی مدد کرناچاہتاہوں،غزہ سے کچھ یرغمالیوں کی لاشیں آج ملی ہیں،صدرپیوٹن سے2ہفتوں میں ملاقات متوقع ہے،8جنگیں رکوائیں اورنویں جنگ کےخاتمےکیلئےپرامیدہوں،روسی صدر نے مشرق وسطیٰ میں امن پرمبارکباددی۔