
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کااضافی ٹیرف،بھارتی اپوزیشن وزیراعظم نریندرمودی پربرس پڑی۔
راہول گاندھی نے مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کے بعد اب وقت ہے کہ مودی اقتدار چھوڑ دیں۔
کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر عائد کیے گئے 50 فیصد اضافی ٹیرف کو بھارت کے لیے شرمندگی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو کمزور اور ناکام حکمران قرار دیا ہے۔
راہول نے ٹویٹ میں کہا کہ مودی حکومت کی کمزوری کی وجہ سے بھارت کو سخت اقتصادی دباؤ کا سامنا ہے۔
راہول گاندھی نے ٹویٹ میں لکھا کہ ٹرمپ کا 50 فیصد ٹیرف بھارت کے ساتھ اقتصادی بلیک میلنگ ہے۔
راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی بے بس اور خاموش ہیں کیونکہ وہ ٹرمپ کو جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں۔
ان کے بقول مودی کی خاموشی کی وجہ روس سے تیل کی خریداری میں ہونے والی مبینہ کرپشن ہے، جس میں اڈانی گروپ بھی شامل ہے۔
راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ٹرمپ اگر چاہیں تو مودی اڈانی اور روسی تیل کے معاہدوں کے درمیان مالی تعلقات کو بے نقاب کر سکتے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔